پاکستان: مذہبی سیاحت کا ان دیکھا، ان سنا خزینہ
سیاحوں کیلئے پاکستان میں کئی سیاحتی جگہیں ہیں لیکن وہ گوتم بدھ کا ٹوٹا مجسمہ یا کالک ملی مورتی دیکھنا پسند نہیں کریں گے۔
پاکستان: مذہبی سیاحت کا ان دیکھا، ان سنا خزینہ
کرتارپور راہداری کا افتتاح بالآخر ہو ہی گیا، تعریف اور تنقید کا ایک طوفان سرحد کی دونوں جانب اُٹھا۔ کچھ کے لیے یہ فیصلہ اچھا اور بہت سوں کے لیے قابلِ تنقید ٹھہرا۔
تاہم اگر سکھ برادری کی نظروں سے دیکھا جائے تو 9 نومبر 2019ء کا یہ دن ان 14 کروڑ افراد کی زندگی میں ایک نئے رنگ اور خوشگوار ڈھنگ کے ساتھ طلوع ہوا اور انہوں نے وہ نظارہ دیکھا جس کے انتظار میں ان کی 2 نسلیں مٹی اوڑھ کر پیوندِ خاک ہوئیں۔
ایک ایسے وقت میں جب ایک طرف بھارتی عدالت کی جانب سے بابری مسجد کے حوالے سے متنازع اور ناقابلِ قبول فیصلہ سامنے آیا تب دوسری طرف پاکستان نے اپنی باہیں کھول کر سکھوں کو اپنی زمین پر خوش آمدید کہا اور دنیا پر واضح کردیا کہ خطے میں امن اور استحکام کس ملک کی ترجیح ہے۔