پیٹ کی گیس کی بو کو 'پھول اور چاکلیٹ' کی خوشبو میں بدلنے والی دوا
کسی کو پیٹ کی گیس کے مسائل کا سامنا ہو تو یہ اس کے لیے شرمندگی اور آس پاس موجود افراد کے لیے مشکل کا باعث بن سکتی ہے۔
اکثر کسی تقریب میں موجود افراد کے درمیان کسی کو پیٹ کی گیس کے مسائل کا سامنا ہو تو یہ بات اس کے لیے شرمندگی اور اس محفل میں موجود دیگر افراد کے لیے مشکل کا باعث بن سکتی ہے۔
اور اس ہی شرمندگی سے بچانے کے لیے فرانس سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ شخص نے ایسی ادویات تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ریح (پیٹ کی گیس) کی بو کو پھولوں اور چاکلیٹ کی خوشبو میں تبدیل کردیں گی۔
69 سالہ کرسٹین پوئنچیوال نے لوگوں کو اس شرمندگی سے بچانے کے لیے ایسی ادویات تیار کرلی ہیں جو اس ناخوشگوار بو کو پھولوں، ادرک اور چاکلیٹ جیسی خوشبو میں تبدیل کرنے کا آپشن دیں گی۔