بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد انجلینا جولی کا اہم فیصلہ
انجلینا جولی کی بریڈ پٹ سے طلاق کو 3 سال سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے تاہم وہ اس تجربے کی تلخ یادوں کو اب تک نہیں بھولی۔
مشہور زمانہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی اداکار بریڈ پٹ سے طلاق کو 3 سال سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم وہ اس تجربے کی تلخ یادوں کو اب تک نہیں بھولیں۔
یو ایس ویکلی کی رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی ہمیشہ سے ہی بریڈ پٹ کو ان کے بچوں کی زندگی تباہ کرنے کا ذمہ دار سمجھتی ہیں اور اب ایک نئے انکشاف کے مطابق وہ کبھی بھی بریڈ پٹ سے شادی کرنے کی خواہشمند تھی ہی نہیں۔
اداکارہ سے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ انجلینا جولی کو اس شادی کے ٹوٹنے سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ وہ خود کبھی بریڈ پٹ سے شادی کرنا نہیں چاہتی تھیں۔