Live JUI Azadi March

جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے کوئٹہ ۔ کراچی قومی شاہراہ بند کردی

قومی شاہراہ کو زیرو پوائنٹ پر رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے اور جے یو آئی (ف) کے کارکنان احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں نے کوئٹہ ۔ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی۔

قومی شاہراہ کو زیرو پوائنٹ پر رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے اور جے یو آئی (ف) کے کارکنان شاہراہ بند کر کے احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔

دھرنے کی قیادت جے یو آئی کے رہنما مولانا قمر الدین میر یونس کر رہے ہیں۔

قومی شاہراہ کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔