کھیل

پی ایس ایل: 59غیرملکی کھلاڑیوں کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں رجسٹریشن

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سمیت 59 کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ مالن سمیت تاحال 59 غیرملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 2020 کی ڈائمنڈ کٹیگری کے لیے رجسٹریشن کروا دی ہے، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 12 نومبر تک جاری رہے گا اور اس فہرست میں مزید غیرملکی کھلاڑیوں کے اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل2020: پلاٹینئم کیٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود بیٹسمین ڈیوڈ ملان نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں 458 رنز اسکور کیے تھے۔اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے تیز ترین ٹی20 سنچری بنانے کا اعزاز رکھنے والے ایلکس ہیلز کے ساتھ ساتھ جیسن روئے، معین علی اور لیام پلنکٹ پہلے ہی لیگ کی پلاٹینم کیٹیگری کے لیے خود کو رجسٹرا کرا چکے ہیں۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان لیگ کے پہلے ایڈیشن سے پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں اور 2017 میں پشاور زلمی کو چیمپئن بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

مجموعی طور پر انگلینڈ کے 19 کھلاڑیوں نے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے جن میں ای این بیل، روی بوپارہ، لیام ڈاسن، جیمز ونس سمیت متعدد بڑے نام شامل ہیں۔

لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت ویسٹ انڈیز کے 12 کھلاڑیوں نے تاحال رجسٹریشن کرلی ہے جن میں جانسن چارلس، شے ہوپ، الزاری جوزف، کیمو پال اور مارلن سیمیولز بھی شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست میں 11 جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کرا لی ہے جن میں جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈوسن کا نام سب سے نمایاں ہے جنہیں ابھی سے مستقبل کا سپر اسٹار قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ کائل ایبٹ بھی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ویلیئرز پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن سے دستبردار

اس کے علاوہ بھی دنیا بھر کے نامور کرکٹرز نے لیگ کی ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے جن میں محموداللہ، مستفیض الرحمٰن، نروشن ڈکویلا، داسن شناکا، فواد احمد، کرس گرین، بین لافلن، نجیب اللہ زدران، قیص احمد اور اسورو یوڈانا شامل ہیں۔

جن کھلاڑیوں نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے ان کے نام یہ ہیں۔