کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد واپسی پر سنی دیول کی پاکستان کی تعریفیں
گزشتہ ہفتے 9 نومبر کو پاکستان نے تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر پاکستان اور بھارت کو ملانے والی سرحد ’کرتارپور راہداری‘ کا افتتاح کیا تھا۔
کرتارپور راہداری کو کھولنے پر جہاں پاکستان کی دنیا بھر میں تعریفیں ہوئیں، وہیں خود بھارتی حکمران اور وہاں کے افراد نے بھی اس فیصلے کو سراہا۔
کرتارپور راہداری کھولنے کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کیا تھا اور انہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سابق کرکٹر نوجوت سدھو اور اداکار سنی دیول سمیت دیگر اہم افراد کو خصوصی دعوت بھی بھجوائی تھی۔
کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، نوجوت سدھو اور سنی دیول سمیت دیگر بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی اور راہداری کھولنے پر پاکستان کی تعریف کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیا
اگرچہ بھارتی شخصیات نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں ہی پاکستانی فیصلے کی تعریف کی تھی راہداری کھولے جانے کو ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا تھا۔