بولی وڈ اسٹار ریتھک روشن کو پسند کرنے پر شوہر نے اہلیہ کی جان لے لی
امریکا سے تعلق رکھنے والے شوہر نے اہلیہ کو بے دردی سے مارنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔
مشہور اداکاروں کے مداح تو پوری دنیا میں موجود ہوتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہوگا کہ کسی اداکار کو پسند کرنے کی سزا موت بھی ہوسکتی ہے؟
ایسا ہی کچھ امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ ہوا جسے بولی وڈ اداکار ریتھک روشن کو پسند کرنے کی سزا موت کے طور پر ملی۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ دینیشور بدھیدت نے اپنی 27 سالہ اہلیہ ڈون دوجوائے کو چاقو کے وار سے قتل کردیا کیوں کہ وہ بولی وڈ کے خوبرو اداکار ریتھک روشن کی بہت بڑی مداح تھیں۔