Live JUI Azadi March
تمام سیاسی جماعتیں مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہیں، مشاہداللہ خان
اگر آپ کے پاس امپائر کی انگلی ہے تو ہمارے پاس مولانا فضل الرحمٰن کا انگوٹھا ہے، سینیٹر مسلم لیگ (ن)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور تمام سیاسی جماعتیں مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہیں۔
مشاہداللہ خان نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس امپائر کی انگلی ہے تو ہمارے پاس مولانا فضل الرحمٰن کا انگوٹھا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے مدینے کی ریاست کا بارہا ذکر کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ مصلے چرانے والے ریاست مدینہ کی بات کر رہے ہیں، عمران خان کا وژن بھی یوٹرن لیتا ہے۔
مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اللہ کا معجزہ ہے کہ نواز شریف بچ گئے ہیں، اللہ جانے ان لوگوں نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ پلیٹ لیٹس کو ہٹ کیا گیا ہے جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔
،