Live JUI Azadi March
چھٹی نہ ملنے پر پولیس اہلکار نے گلے پر بلیڈ پھیر لیا
سوات سے تعلق رکھنے والا اہلکار چھٹی لینا چاہتا تھا اس کے لیے اعلیٰ افسران کو چھٹی کی درخواست بھی دی تھی۔
اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی سیکیورٹی کے سلسلسے میں تعینات پولیس اہلکار نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں خودکشی کوشش کی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سوات سے تعلق رکھنے والا اہلکار چھٹی لینا چاہتا تھا اس کے لیے اعلیٰ افسران کو چھٹی کی درخواست بھی دی تھی۔
تاہم افسران نے چھٹی کی درخواست پر اہلکار کی سرزنش کی جس پر اہلکار نے دلبرداشتہ ہو کر گلے پر بلیڈ پھیر کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
فرنٹیئر ریزرو پولیس اہلکار کی اس حرکت پر ڈسٹرک انسپکٹر جنرل آپریشنز نے روایتی نوٹس لے کر ایس پی انڈسٹریل ایریا کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
پولیس حکام کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنےکا اہلکار ہیڈکانسٹیبل صدیق خان ہے جس کا علاج اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں جاری ہے۔