روس کے معروف مؤرخ کے ہاتھوں کم عمر گرل فرینڈ کا قتل
یورپی و سوویت یونین کی تاریخ پرمتعدد کتابیں لکھنے اورفلمیں بنانے والے پروفیسر نے خود سے41 سال کم عمر گرل فرینڈکوقتل کیا۔
یورپی تاریخ اور خصوصی طور پر 18ویں صدی کے فرانسیسی ڈکٹیٹر نیپولین بونا پارٹ کے دور کی تاریخ پر عبور رکھنے والے روس کے نامور عمر رسیدہ مؤرخ کو پولیس نے اپنی کم عمر گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روسی پولیس نے روس کے ادبی، ثقافتی و تاریخی دارالحکومت کہلائے جانے والے شہر سینٹ پیٹرس برگ سے یورپی و سوویت یونین کی تاریخ کے ماہر پروفیسر 65 سالہ الیگ سکالوف کو دریا کے کنارے سے گرفتار کیا۔
رپورٹ کے مطابق پروفیسر الیگ سکالوف کو پولیس نے مشکوک حالت میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ دریا کے کنارے بیگ کے ساتھ نشے کی حالت میں تھے۔
پولیس کے مطابق پروفیسر کے بیگ سے ایک پسٹل اور خاتون کے دو بازوں ٹوٹی ہوئی حالت میں ملے، جس کے بعد اسے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔