Live JUI Azadi March

ربڑ اسٹمپ اسمبلیوں کو تسلیم نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمٰن

ہم ملک میں ایک جمہوری اور قانونی حکومت برپا کرنا چاہتے ہیں تاکہ قوم آزادی سے زندگی گزار سکے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم انگھوٹھا چھاپ اور ربڑ اسٹمپ اسمبلیوں کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اور ملک میں ایک قانونی اور جمہوری حکومت برپا کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘انگھوٹھا چھاپ اسمبلیاں خود وجود میں لا کر سمجھتے ہیں کہ ہر فیصلہ ہم کریں گے ، ہم انگھوٹھا چھاپ اور ربڑ اسٹمپ اسمبلیوں کو تسلیم نہیں کرتے، ہم ایسی حکومت کو تسلیم نہین کریں گے، ہم ملک میں ایک باوقار، جائز ، جمہوری اور آئینی حکومت برپا کرنا چاہتے ہیں تاکہ قوم عزت و آبرو اور آزادی کی زندگی بسر کر سکے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم دنیا اور خطے میں میں دوست بڑھانا چاہتے ہیں ہم کرہ ارض کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں’۔

‘ہم نے ایک آواز بننا ہے پاکستان کے مستقبل ٹھیک، روشن طاقت ور کرنا ہے یہ ملک ہمارا ہے یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ہم اس ملک میں غلام بن کر زندگی نہیں گزاریں گے، ہاں دوستی کرتے ہو تو آؤ ہم امریکا اور یورپ سے بھی دوستی کرنے کو تیار ہیں لیکن غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں اور اور ہمیں غلام رکھنا چاہتے ہیں اور ہم غلامی سے انکار کرتے ہیں’۔

مزید تفصیل یہاں پڑھیں