Live JUI Azadi March

نواز شریف کی شہباز شریف کو فضل الرحمٰن سے فوری ملاقات کی ہدایت

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالے سے اہم فیصلوں پر بھی بات چیت کا امکان ہے، ذرائع

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنے بھائی اور پارٹی کے صدر شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمٰن سے فوری ملاقات کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت کے بعد شہباز شریف کی جلد اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

ذرائع نے کہا کہ شہباز شریف، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ سے ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے جبکہ آزادی مارچ کے حوالے سے اہم فیصلوں پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

دوسری جانب نواز شریف نے آزادی مارچ میں شرکت کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم میں احسن اقبال، خواجہ آصف، خرم دستگیر اور رانا تنویر شامل ہیں۔

ذرائع نے مطابق نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے چاروں ارکان کو مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ کنٹینر پر نظر آنے کی ہدایت بھی کی ہے۔