نامور فرانسیسی اداکارہ کا ہدایت کار پر جنسی ہراسانی کا الزام
ہولی وڈ اداکاراؤں کے بعد فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینیل نے می ٹو مہم کا سہارا لےکر فرانس کی فلمی دنیا کو حیران کردیا۔
خواتین کو ہراساں کیے جانے کے خلاف سامنے آئی مہم 'می ٹو' کا سہارا ہولی وڈ کی بہت سی اداکاراؤں نے لیا، جنہوں نے سامنے آکر ان شخصیات کے نام دنیا کو بتائے جنہوں نے کبھی انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔
اور اب فرانس کی کامیاب اداکارہ اڈیل ہینیل نے بھی می ٹو مہم کا حصہ بنتے ہوئے نامور ہدایت کار کرسٹوف روجیا پر نوجوانی میں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پوری فرانس کی فلمی دنیا کو حیران کردیا۔
ایوارڈ یافتہ اڈیل ہینیل نے میڈیا پارٹ نیوز نامی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی پہلی فلم کے ہدایت کار نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔