بونیر میں بہتی ’دودھ‘ کی نہر
بدقسمتی سے قدرت کی طرف سے اربوں کھربوں روپے مالیت کی اس رحمت کو حکمرانوں کی نااہلی اور غلفت نے باعثِ زحمت بنا دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کو جہاں قدرت نے بلند و بالا پہاڑوں، شفاف ندی نالوں، آبشاروں، میدانوں، برف پوش چوٹیوں اور جنگلات کے حُسن سے نوازا ہے وہیں ماربل جیسے خزینے سے بھی مالامال کیا ہے۔
بدقسمتی سے قدرت کی طرف سے اربوں کھربوں روپے مالیت کی اس رحمت کو حکمرانوں کی نااہلی اور غلفت نے صرف بونیر کے مقامی باشندوں کے لیے ہی نہیں بلکہ بونیر کے سیاحتی، مذہبی اور تاریخی مقامات پر آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی باعثِ زحمت بنا دیا ہے۔