108 میگا پکسل کیمرے والا پہلا فون صارفین کے لیے متعارف
اس فون کے بیک پر مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔
شیاﺅمی نے 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس دنیا کا پہلا کمرشل فون می سی سی 9 پرو متعارف کرا دیا ہے جو عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
اس فون کو چین میں متعارف کرایا گیا ہے جس کے بیک پر مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں جو فیچرز کے لحاظ سے تو فلیگ شپ فون نہیں مگر 108 میگا پکسل کیمرا لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کافی ہے۔