لائف اسٹائل

’ای شارپ بینڈ‘ کی ’شبانہ‘ نے جوانوں کے دل جیت لیے

’او شبانہ‘ گانے میں اسکول کے لڑکے اور لڑکی کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے میوزیکل بینڈ ’ای شارپ‘ نے اپنے ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ میں پیش کیے گئے گانے ’او شبانہ‘ کی ویڈیو ریلیز کردی۔

’ای شارپ‘ نے ابتدائی طور پر ’او شبانہ‘ کو میوزیکل مقابلے پروگرام ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈ‘ کے رواں برس نشر ہونے والے چوتھے سیزن میں پیش کیا تھا۔

’ای شارپ‘ کے اسی گانے کو ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کے ججز نے سنتے ہی سراہا تھا اور میوزیکل بینڈ کے اراکین نے تعریفیں بٹوری تھیں۔

اب ’ای شارپ‘ نے اسی گانے کو ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کے تعان سے جاری کردیا۔

’او شبانہ‘ نامی گانے کی ویڈیو 5 منٹ سے بھی کم دورانیے پر مبنی ہے اوراس میں اسکول کے طلبہ و طالبات کو دکھایا گیا ہے۔

گانے کی شاعری سمیت ویڈیو کو بھی سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

گانے میں جوان سالہ اسکول کے طالب علم کو شبانہ نامی لڑکے کے عشق میں گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گانے میں جہاں رومانس، جوانی، لڑکپن، اسکول کی زندگی اور محبت کو دکھایا گیا ہے، وہیں گانے میں تفریح بھی شامل کی گئی ہے اور مرکزی لڑکے کو گرمیوں سمیت ہر وقت ہاتھوں پر گلوز پہنے ہوئے دکھایا گیا اور اس کے اسی عمل پر ان کے کلاس فیلو انہیں چڑاتے دکھائی دیتے ہیں۔

گانے کو دو دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا اور گانے نے ریلیز ہوتے ہی جوانوں کے دل جیت لیے، کئی افراد نے نہ صرف گانے کی میوزک بلکہ ویڈیو کو بھی سراہا۔