ماتحت سے جنسی تعلقات پر میکڈونلڈ کے سی ای او برطرف
امریکی ملٹی نیشنل فوڈ چین کمپنی میکڈونلڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) 52 سالہ اسٹیو ایسٹر بروک کو خود سے کم عمر ماتحت خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے اعتراف کے بعد ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
اسٹیو ایسٹر بروک گزشتہ 4 سال سے میکڈونلڈ کے سی ای او تھے، انہیں 2015 میں چیف ایگزیکٹو افسر بنایا گیا تھا، اس سے قبل وہ 25 سال تک برانچ مینیجر کی خدمات بھی دیتے رہے تھے۔
اسٹیو ایسٹر بروک کے سی ای او بننے کے بعد میکڈونلڈ کی آن لائن کمائی میں دنیا بھر خاص طور پر یورپ و امریکا میں اضافہ دیکھا گیا تھا اور کمپنی کے شیئرز کی ویلیو میں بھی اضافہ ہوا تھا۔
اسٹیو ایسٹر بروک کی سالانہ تنخواہ تقریبا ڈیڑھ کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 2 ارب روپےتھی اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی کم عمر ماتحت خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق میکڈونلڈ کے بورڈ آف گونرز نے اسٹیو ایسٹر بروک کو ماتحت خاتون سے جنسی تعلقات استوار کرنے کے اعتراف کے بعد ملازمت سے فارغ کردیا۔