سری نگر: دستی بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک
واقعہ مارکیٹ میں پیش آیا جس میں 17 افراد زخمی ہوگئے، مرنے والے کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے تھا، پولیس
مقبوضہ کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر کی مارکیٹ میں دستی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
اس حوالے سے سری نگر پولیس اور ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ دستی بم دھماکے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔
مزیدپڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سیب کی ترسیل کرنے والے 2 ٹرک ڈرائیور قتل
سری نگر پولیس چیف حسیب مغل نے بتایا کہ دھماکے سے 18 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے ایک شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
علاوہ ازیں دھماکے میں مرنے والے کی شناخت ریڑھی بان کے طور پر ہوئی اور اس کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے تھا۔
دوسری جانب اس حوالے سے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ’زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے‘۔