Live JUI Azadi March
مولانا فضل الرحمٰن جارہے ہیں، شیخ رشید
بھارت پاکستان کے ریاستی اداروں کو کمزور کرناچاہتا ہے تاکہ کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے، وزیر ریلوے
وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پچھلے 4 روز سے کنٹینر سے استعمال ہونے والی زبان ملکی مفاد میں نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 'بھارت یہی چاہتا ہے ملک کے عسکری اداروں پر تنقید ہو، بھارت پاکستان کے ریاستی اداروں کو کمزور کرناچاہتا ہے تاکہ کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے'۔
انہوں نے کہا کہ ' مولانا فضل الرحمٰن جارہے ہیں، ایک،2 روز میں مسئلہ حل ہوجائے گا'۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے فخر ہے عمران خان کی حکومت نے عقلمندی سے دھرنے والوں کوہینڈل کیا ہے۔