جینیفر آنسٹن کے ڈرامے ’مارننگ شو‘ سے ایپل کی اسٹریمنگ ٹی وی کا آغاز
ہولی وڈ کی نامور اداکارہ جینیفر آنسٹن نے چند روز قبل انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا تھا، جس کے بعد سے اب تک انہیں کروڑوں کی تعداد میں مداح فالو کرچکے ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈیبیو اپنے کامیاب ڈراما 'فرینڈز' کی کاسٹ کے ساتھ لی گئی ایک تصویر کے ساتھ کیا تھا۔
یاد رہے کہ 'فرینڈز' سیریز 1994 میں شروع ہوئی تھی جو آج تک کامیاب ٹیلی ویژن سیریز مانی جاتی ہے اور اب اداکارہ نے پھر سے ٹیلی ویژن کی دنیا میں ایک منفرد ڈراما سیریز سے واپسی کی ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جینیفر آنسٹن جلد نے حال ہی میں شروع ہونے والی ’ایپل ٹی وی کی اسٹریمنگ‘ سروس پر نشر ہونے والے منفرد ریئلٹی ڈراما سیریز ’مارننگ شو‘ سے ٹی وی پر واپسی کی ہے، ساتھ ہی اس سیریز میں ان کے ساتھاداکارہ ریز ودرسپون اور اسٹیو کیرل بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
جینیفر آنسٹن، ریز ودرسپون اور اسٹیو کیرل سمیت دیگر کاسٹ پر مبنی یہ ڈراما ’مارننگ شو‘ 10 اقساط پر مبنی ہوگا، جس میں جینیفر آنسٹن ایک صحافی کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں
اسی سیریز میں ریز ودرسپون ایک ایسی خاتون صحافی و اینکر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو بعد ازاں جینیفر آنسٹن کی جگہ لیں گی۔
ڈرامے میں اداکار اسٹیو کیرل نے ایک مرد صحافی کا کردار ادا کیا ہے جن پر جنسی ہراساں کا الزام لگنے کے بعد انہیں نوکری سے نکال دیا جاتا ہے۔
اسٹیو کیرل پر جینیفر آنسٹن جنسی ہراسانی کا الزام لگائیں گی۔
دس اقساط پر مبنی اس ڈرامے کی پہلی قسط کو یکم نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا، یہ ڈامہ ایپل ٹی وی کی اسٹریمنگ کا بھی آغاز بنا، ایپل ٹی وی نے رواں برس مارچ میں اپنی اسٹریمنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔