Live JUI Azadi March
چوہدری برادران اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، 'امید ہے معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گا'
چوہدری شجاعت کے ہمراہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی بھی موجود تھے، رپورٹ
جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کمیٹی کے مذاکرات کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں چوہدری شجاعت کے ہمراہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی بھی موجود تھے جو خاص طور پر لاہور سے اسلام آباد آئے تھے۔
صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مفاہمت کے لیے یہاں آئے ہیں، امید ہے معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گا۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے مطالبات پیش کردیے ہیں جن پر تبادلہ خیال کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
خبر کی مکمل تفصیلات یہاں پڑھیں۔