لائف اسٹائل

ہولی وڈ کی اس کامیاب فلم کا سیکوئل کیوں نہیں بنے گا؟

فلم ’جوکر‘ کو صرف تجزیہ کاروں کا ہی بہترین ردعمل موصول نہیں ہوا بلکہ یہ سینما گھروں میں کامیاب ثابت ہوئی۔

ہولی وڈ کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’جوکر‘ دنیا بھر میں کامیاب ثابت ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ فلم کے مرکزی اداکار جوا کوائین فیونکس کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

فلم رواں سال 5 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی، جو فوری ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

’جوکر‘ کو صرف سینما گھروں ہی پسند نہیں کیا گیا تھا بلکہ اسے تجزیہ کاروں کا بھی بہترین ردعمل موصول ہوا۔

اور اس کے بعد سے جیسے ہر کامیاب فلم کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنا شروع ہوجاتی ہیں کہ اس کا سیکوئل بنایا جائے گا ویسے ہی اس فلم کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئیں کہ فلم ’جوکر‘ کا سیکوئل بھی بنے گا۔

فوٹو / اسکرین شاٹ

البتہ فلم کے ہدایت کار ٹوڈ فلپس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوکر فلم کا سیکوئل نہیں بنائیں گے۔

ٹوڈ فلپس کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میں صرف اس لیے فلم کا سیکوئل نہیں بناؤں گا کیوں کہ یہ کامیاب ثابت ہوگئی، یہ فضول بات ہے، ہاں یہ ضرور ہے کہ میں فلم کے مرکزی اداکار نے اس کے سیکوئل کے حوالے سے بہت باتیں کرتا تھا‘۔

مزید پڑھیں: جرائم کی دنیا پر راج کرنے والا 'جوکر'

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’فلم کی شوٹنگ کے صرف 2 یا 3 ہفتوں بعد ہی ہم اس کے سیکوئل کے حوالے سے باتیں کررہے تھے، لیکن اتنا کچھ ہے اس کہانی میں کہ اس کا سیکوئل بنانا آسان نہیں‘۔

فلم ’جوکر‘ کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں۔

فوٹو/ اسکرین شاٹ

اس فلم کو بریڈلی کوپر اور ٹوڈ فلپسکی نے پروڈیوس کیا۔

فلم میں ہولی وڈ اداکار جوا کوائین فیونکس کے علاوہ کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوکر: کوئی مقابل نہیں دُور تک، بلکہ بہت دُور تک

55 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

اس فلم نے ابتدائی 2 ہفتوں میں ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ’آر ریٹڈ‘ فلم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

فوٹو/ اسکرین شاٹ

’آر ریٹڈ‘ فلم اس کو کہا جاتا ہے جس فلم کو 18 سال سے کم عمر افراد کے دیکھنے پر پابندئ لگائی جاتی ہے اور ’جوکر‘ میں پرتشدد مناظر کی وجہ سے اسے ’آر ریٹڈ‘ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ’جوکر‘ کردار پر مبنی فلم ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کو 2012 میں بھی ریلیز کیا گیا تھا، یہ کامیاب فلم سیریز ’دی بیٹ مین‘ کا حصہ تھا۔

اس فلم میں بھی جوکر نے ولن کا کردار نبھایا تھا۔