ہولی وڈ اداکارہ کا خود سے کم عمر نوجوان کے ساتھ معاشقے کا اعتراف
برطانوی اداکارہ 53 سالہ ہیلینا بونہام کارٹر نے خود سے 32 سال کم عمر لڑکے 21 سالہ لکھاری سے تعلقات کا اعتراف کرلیا۔
نیٹ فلیکس کی مقبول اور متنازع سیریز ’دی کراؤن‘ میں برطانوی شہزادی مارگریٹ کا کردار ادا کرنے والی 53 سالہ اداکارہ ہیلینا بونہام کارٹر نے کہا ہے کہ خود سے کم عمر اور نوجوان مرد سے عشق کرنے کا ’مزہ ہی کچھ اور ہے‘۔
اداکارہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب انہیں خود سے 32 سال کم عمر لڑکے کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہیلینا بونہام کارٹر نے ’نیٹ فلیکس‘ کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں ایک ایسی برطانوی شہزادی کا کردار ادا کیا ہے جن کے متعدد رومانس ہوتے ہیں۔
اپنے کردار کی طرح حقیقی زندگی میں بھی اداکارہ ہیلینا بونہام کارٹر نے خود سے کم عمر مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے، جن پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنے بڑے بچے سے محض 5 برس زائد العمر لڑکے کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہیں۔