Live JUI Azadi March
حکومت کا اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے چوہدری شجاعت کو بھیجنے کا فیصلہ
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے مذاکرات کے لیے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس کی قیادت کمیٹی کے سربراہ و وزیر دفاع پرویز خٹک کر رہے ہیں۔