40 کپ روزانہ چائے پینے والی خاتون کی 'ٹی بیگ کے ڈبے' میں تدفین
73 سالہ ٹینا واٹسن نے مرنے سے قبل اپنی بیٹی ڈیبس ڈونوان سے غیر معمولی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
انگلینڈ کے علاقے لیسٹر شائر کی 73 سالہ چائے کی شوقین خاتون ٹینا واٹسن کو ان کی آخری خواہش کے مطابق موت کے بعد ایک بڑے ٹی بیگ کے ڈبے جیسے تابوت میں دفنا دیا گیا۔
یونی لاڈ کی رپورٹ کے مطابق ٹینا واٹسن دن میں 40 کپ چائے پیتی تھیں اور انہوں نے مرنے سے قبل اپنی بیٹی ڈیبس ڈونوان سے غیر معمولی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ڈیبس ڈونوان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کینسر کی مریضہ ہونے اور دونوں ٹانگیں کٹ جانے کے باوجود ہمیشہ مسکراتی رہتی تھیں۔