Live JUI Azadi March
حکومتی کمیٹی کے رکن پرویز الہٰی کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ
چوہدری پرویز الہٰی نے رابطے میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کا اظہار کیا، ذرائع
حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن چوہدری پرویز الہٰی کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے رابطے میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کا اظہار کیا۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جانا چاہے۔
ذرائع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی رہنماؤں اور رہبر کمیٹی سے مشاورت کے بعد بات کرنے کا عندیہ دے دیا۔