Live JUI Azadi March

مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے جھگڑا اسد محمود کیلئے ہے، فردوس عاشق اعوان

دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے،معاون خصوصی برائے اطلاعات

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنی تیسری نسل کے سیاسی مستقبل کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے جھگڑا غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ اسد محمود کے لیے، زرداری کا جھگڑا بلاول کے لیے، نواز شریف کا مریم کے لیے، شہباز شریف کا حمزہ شہباز کے لیے اور اسفند یار ولی کا جھگڑا ایمل ولی کے لیے ہے۔