بھارتیوں کے دماغ دنیا میں سب سے چھوٹے: تحقیق
بھارتی افراد کے دماغ نہ صرف مغربی ممالک کے لوگوں بلکہ مشرقی لوگوں یہاں تک کوریائی لوگوں سے بھی چھوٹے ہیں، رپورٹ
آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت کے لوگ اگرچہ اس وقت ٹیکنالوجی، صحت و کاروبار سے متعلق کام کرنے والے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، تاہم ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دراصل بھارتی لوگوں کے دماغ دنیا میں سب سے چھوٹے ہوتے ہیں۔
اپنی نوعیت کی یہ منفرد تحقیق خود بھارتی ماہرین نے کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے ماہرین سے کی ہے اور اس تحقیق کے دوران بھارت کے مرد و خواتین کے دماغوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
بھارتی سائنس جرنل ’نیورولاجی انڈیا‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتیوں کا دماغ نہ صرف مغربی ممالک کے افراد کے مقابلے دماغ چھوٹا ہوتا ہے بلکہ ان کا دماغ کئی مشرقی ممالک کے لوگوں سے بھی چھوٹا ہے۔