Live JUI Azadi March

آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے والے کارکنان جلد اسلام آباد کا رخ کریں،فضل الرحمٰن

جو لوگ رائیونڈ اجتماع میں شریک ہیں امید ہے وہ دعا کے بعد ہمارے قافلے میں شرکت کے لیے پہنچیں گے، سربراہ جے یو آئی ف

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کارکنوں کے نام خصوصی پیغام میں اپیل کی وہ کارکنان جو آزادی مارچ میں شرکت نہیں کرسکے جلد اسلام آباد کا رخ کریں۔

اس حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آزادی مارچ میں اسلام آباد اور پاکستان کے کونے کونے سے جو لوگ پہنچے ہیں میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کسی بھی وجہ سے آزادی مارچ میں شرکت نہیں کرسکے یا انہیں ٹرانسپورٹ نہیں ملی اب بھی وقت ہے ہم اسلام آباد میں ہیں وہ از سرِنو کوئی بھی ذریعہ کرکے روانہ ہوں اور آزادی مارچ میں شریک ہوں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اپیل کی کہ جو لوگ رائیونڈ اجتماع میں شریک ہیں امید ہے وہ دعا کے بعد ہمارے قافلے میں شرکت کے لیے پہنچیں گے۔