Live JUI Azadi March

آزادی مارچ: جے یو آئی (ف) کا قافلہ اسلام آباد میں داخل

آزادی مارچ کا مرکزی اجتماع اسلام آباد ایچ- 9 میٹرو گراؤنڈ میں ہوگا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا حکومت مخالف ’آزادی مارچ‘ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہو گیا۔

مارچ کے استقبال کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں مقامی رہنماؤں اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمٰن کا روات میں استقبالیہ کیمپ سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ 'آپ کی یکجہتی قومی نعرے کا روپ دھار چکی ہے، عوام اسلام آباد جا کر حکمرانوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ نااہل اور ناجائز حکومت قابل قبول نہیں۔

یاد رہے کہ آزادی مارچ کا آغاز 27 مارچ کو کراچی سے ہوا تھا جو سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا لاہور اور پھر گوجر خان پہنچا تھا اور آج راولپنڈی سے ہوتا ہوا اسلام آباد میں داخل ہوا۔

مزید تفصیل یہاں پڑھیں