چین: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شیشے کے 32 پل بند
آبادی کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے ملک کو شیشوں کے پل والا سب سے بڑا ملک بھی کہا جاتا ہے، جہاں 2300 برج موجود ہیں۔
آبادی کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہاں شیشے سے تیار کیے جانے والے پلوں کی تعداد بھی دنیا بھر سے زیادہ ہے۔
چین میں جہاں دنیا بھر سے زیادہ شیشے کے پل موجود ہیں، وہیں چین میں دنیا کی سب سے بڑا اور لمبا شیشے کا پل بھی موجود ہیں۔
چین کے صوبے ’ہیبئی اور ہونان‘ سمیت چین کے متعدد شہروں اور صوبوں کو شیشے کے پلوں کا شہر بھی مانا جاتا ہے، جہاں نہ صرف گھروں اور عمارتوں بلکہ سمندروں اور پہاڑوں کے اوپر بھی شیشے کے پل بنے ہوئے ہیں۔
جہاں چینی حکام اور عوام کو شیشے سے تیار کیے جانے والے پلوں سے محبت ہے، وہیں یہ برج سیاحوں کی توجہ کا بھی سبب بنتے ہیں اور دنیا بھر کے لوگ یہ پل دیکھنے چین پہنچ جاتے ہیں۔