خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے، تعداد 59 ہوگئی
ضلع ٹانک میں 14 ماہ، لکی مروت میں 9 ماہ کے بچے پولیو سے متاثر ہوئے، دونوں بچوں کوحفاظتی قطرے نہیں پلائےگئے تھے، ای او سی
خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں سال 10 ماہ کے دوران پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 59 تک پہنچ گئی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) خیبرپختونخوا کے مطابق پولیو کے حالیہ کیسز پائی ضلع ٹانک اور سرائے نورنگ ضلع لکی مروت سے رپورٹ ہوئے۔
ای او سی کے مطابق ضلع ٹانک میں 14 ماہ اور لکی مروت میں 9 ماہ کے بچے پولیو سے متاثر ہوئے اور دونوں ہی بچوں کو حفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق متاثرہ بچوں کے فضلے کے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔