پرندوں کی پرواز میں حائل طویل عمارتیں اور ’کراچی بینالے‘
ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کے آرٹسٹوں نے کراچی کے پارکوں کو کینوس بنالیا۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دوسرے ’کراچی بینالے‘ آرٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جو آئندہ ماہ 12 نومبر تک جاری رہے گا۔
ڈان اخبار کے مطابق اس مرتبہ ’کراچی بینالے‘ کی تھیم ’پرندوں کی پرواز میں حائل طویل عمارتیں‘ رکھی گئی ہے اور اسی تھیم کے تحت شہر کے 7 مقامات پر دنیا بھر سے آئے آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔