ویڈیوز

پولیو سے متاثرہ معذور لڑکی نے ہمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

بچپن میں ہی پولیو کے مرض کی وجہ سے عالیہ کی ایک ٹانگ متاثر ہوگئی تھی۔

کہتے ہیں اگر کچھ کرنے کی لگن اور جذبہ ہو تو انسان ہر کام کرسکتا ہے اور اسی بات کو سچ کر دکھایا 20 سالہ عالیہ نے، جنہوں نے معذوری کے باوجود اپنی تعلیم کے ساتھ گھر کی کفالت بھی شروع کی۔

کراچی کی رہائشی اس باہمت لڑکی کی بچپن میں ہی پولیو کے مرض کی وجہ سے ایک ٹانگ متاثر ہوگئی تھی، لیکن اس کی خواہش ہے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکے۔

عالیہ نے ٹانگ سے معذوری کے باوجود ناصرف اپنی تعلیم جاری رکھی، بلکہ وہ گھر کے اخراجات اٹھانے کے لیے سلائی کڑھائی کا کام بھی کررہی ہیں۔

باہمت لڑکی نے علاج کے لیے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔