عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے ’ریاض سیزن‘ کا میلہ لوٹ لیا
ریاض سیزن کا میلہ رواں ماہ کے آغاز میں شروع ہوا تھا اور رواں برس دسمبر تک جاری رہے گا۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رواں برس کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے ثقافتی فیسٹیول میں اپنی آواز کا جادو جگا کر لوگوں پر سحر طاری کردیا۔
عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے ریاض میں 11 اکتوبر سے شرو ع ہونے والے میلے ’ریاض سیزن‘ میں 25 اکتوبر کو اپنی آواز کا جادو جگایا۔
راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ’ریاض سیزن‘ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے اب تک کے پہلے پاکستانی فن کار بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم رواں ماہ سعودی عرب میں پرفارم کریں گے
توقع کی جا رہی ہے کہ رواں برس دسمبر تک جاری رہنے والے ’ریاض سیزن‘ کے میلے میں مزید پاکستانی فنکار پرفارم کریں گے۔