مقبوضہ کشمیر: سید علی گیلانی کا 27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان
سری نگر کی تاریخی جامع مسجد سمیت دیگر شہروں کی مرکزی مساجد میں مسلسل 12ویں ہفتے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف واضح پیغام دینا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی نے یوم سیاہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔