’بے وفا‘ خاتون محافظ کے بعد تھائی لینڈ کے 6 ’بدکردار‘ افسران بھی فارغ
تھائی لینڈ کے 67 سالہ بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے دو دن قبل 22 اکتوبر کو ’بے وفائی‘ کرنے پر اپنی خاتون محافظ 34 سالہ سنینات ونگوجری پکدے سے شاہی اعزاز واپس لے لیا تھا۔
ماہا وجیرالونگ کورن نے خاتون محافظ سنینات ونگوجری پکدے سے شاہی اعزاز محض 2 ماہ بعد واپس لیا تھا۔
تھائی بادشاہ نے خاتون محافظ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات اور وفاداری کے عوض انہیں ترقی دے کر ’رائل نوبیل کنسورٹ‘ کا ولی عہد جیسا عہدہ دیا تھا۔
تاہم 2 دن قبل ہی بادشاہ نے خاتون کو دیا گیا شاہی عہدہ واپس لے لیا تھا اور شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’بے وفائی‘ کرنے اور بادشاہ کی بیوی سے ’حسد‘ کرنے کی وجہ سے خاتون سے عہدہ واپس لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بے وفائی‘ کرنے پر تھائی لینڈ کے بادشاہ نے خاتون محافظ سے شاہی عہدہ واپس لے لیا
اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے ’برے کردار‘ رکھنے والے شاہی محل کے مزید اعلیٰ عہدیداروں کو نوکری سے فارغ کردیا۔