کم کارڈیشین کی 39ویں سالگرہ پر شوہر نے دیا سب سے ’قیمتی‘ تحفہ
امریکی ماڈل و اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ کینیا ویسٹ کا دیا ہوا تحفہ انہیں سب سے زیادہ پسند آیا۔
امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس وومن کم کارڈیشین ویسٹ نے اپنی 39ویں سالگرہ کا جشن نہایت شاندار انداز میں منایا، جبکہ انہیں چاہنے والوں کی جانب سے قیمتی تحفے بھی ملے۔
البتہ اس موقع پر اداکارہ کو ایک تحفہ ایسا ملا جو ان کے لیے سب سے خاص تھا، جو کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے شوہر امریکی ریپر کینیا ویسٹ نے دیا۔
کم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا کہ انہیں اس سالگرہ پر بہت سے بہترین تحفے ملے، البتہ انہیں سب سے زیادہ پسند کینیا کا تحفہ لگا۔
اداکارہ کے مطابق ’کینیا نے سالگرہ پر 10 لاکھ ڈالر کی رقم میری، ہمارے بچوں اور اپنی جانب سے ان فلاحی اداروں کو عطیہ کی جنہیں میں سپورٹ کرتی ہوں، ان کے اس تحفے سے میں بےحد خوش ہوں۔‘