'آغا علی نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا'
معروف اداکارہ سارہ خان نے آغا علی کے ساتھ ہوئے بریک اپ پر خاموشی توڑتے ہوئے رشتہ ختم ہونے کی وجہ بتادی۔
نامور اداکارہ سارہ خان اور اداکار آغا علی کئی ڈراموں میں ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے، جس کے بعد ان کی جوڑی کو ٹیلی ویژن کی بہترین جوڑی سمجھا گیا۔
یہ دونوں صرف اسکرین پر ہی نہیں بلکہ اصل زندگی میں بھی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور ان کا شادی کرنے کا بھی ارادہ تھا۔
البتہ ہوا کچھ یوں کہ رواں سال ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا، جس کے بعد آغا علی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ 'میرے لیے بریک اپ بہت سخت ثابت ہوا اور خود کو بہت زیادہ تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرنے لگا تھا، مگر زندگی تو آگے بڑھتی رہتی ہے مگر زندگی میں واپسی کافی مشکل ثابت ہوئی'۔