ایپل کا بھارت میں تیار کیا جانے والا آئی فون فروخت کے لیے پیش
دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے رواں برس اپریل میں امریکا اور چین کے بعد انڈیا میں فون تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔
رواں برس اپریل میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسمارٹ موبائل تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کا اعزاز رکھنے والی امریکی کمپنی ’ایپل‘ جلد ہی اپنے فونز بھارت میں بنانا شروع کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے نئے ماڈلز کے آئی فون کو بھارت میں تائیوان کی فون ساز کمپنی ’ فوکس کون‘ کی مدد سے تیار کرے گی۔
تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ کب تک ایپل بھارت میں فون تیار کرے گی، لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ امریکی کمپنی نے پہلی بار بھارت میں تیار کیے گئے فونز کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔
ٹیکنالوجی ادارے ’نائن ٹو فائیو میک‘ کے مطابق اپیل نے بھارت میں تیار کیے جانے والے پہلے فون ’آئی فون ایکس آر کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔