فیس بک صحافتی اداروں کے ساتھ ’نیوز ٹیب‘ متعارف کرانے کو تیار
رواں برس اگست میں فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ نئے سیکشن کے لیے صحافیوں اور صحافتی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
رواں برس اپریل میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے خیال ظاہر کیا تھا کہ جلد ہی سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے نیا سیکشن متعارف کرایا جائے گا۔
مارک زکربرگ کے اعلان کے بعد رواں برس اگست میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ ’فیس بک‘ پر ’نیوز ٹیب‘ نامی خبروں کا نیا سیکشن متعارف کرایا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ ’نیوز ٹیب‘ سیکشن کے لیے صحافیوں اور صحافتی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور فوری طور پر اس سیکشن پر امریکا میں کام کیا جائے گا۔
فیس بک نے واضح نہیں کیا تھا کہ کب تک ’نیوز ٹیب‘ کو متعارف کرایا جائے گا، تاہم خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ رواں برس کے آخر یا 2020 کے آغاز میں نئے سیکشن کو متعارف کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا نیوز ٹیب سیکشن متعارف کرانے کا اعلان
اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ فیس بک اور امریکا کے مختلف صحافتی ادارے ’نیوز ٹیب‘ سیکشن کو متعارف کرانے کے سمجھوتے پر رضامند ہوگئے۔