سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کرنے میں کوئی سازش نہیں، مصباح
سرفراز احمد کو حالیہ خراب فارم کے سبب ڈراپ کیا گیا، کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں، چیف سلیکٹر کی پریس کانفرنس
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹی20 اور ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کو ڈراپ کرنے میں کوئی سازش نہیں اور انہیں خراب فارم کے سبب ٹیم سے باہر کیا گیا۔
لاہور میں دورہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق نے سرفراز احمد دو فارمیٹس میں قیادت سے ہٹانے کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے آئین کے تحت قومی ٹیم کے کپتان کے انتخاب کا تمام تر اختیار چیئرمین پی سی بی کے پاس ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹی 20 اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، سرفراز باہر
انہوں نے کہا کہ میڈیا میں عجیب و غریب سی چیزیں چل رہی ہیں لیکن چیئرمین پی سی بی نے خود کہا کہ سرفراز کو ان کی خراب فارم پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔