راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم رواں ماہ سعودی عرب میں پرفارم کریں گے
دونوں گلوکار سعودی عرب کے دارالحکومت میں ہونے والے سب سے بڑے تفریحی میلے میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔
شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم رواں ماہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ایک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تحت رواں ماہ 11 اکتوبر سے ’ریاض سیزن‘ نامی ثقافتی، میوزیکل و تفریحی میلے کا آغاز ہو چکا ہے۔
’ریاض سیزن‘ رواں برس 15 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس میں پاکستان کے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سمیت دیگر فنکاروں کی جانب سے پرفارمنس کیے جانے سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے فنکار بھی پرفارمنس کریں گے۔