وہ 5 پاکستانی برانڈز جن کے ملبوسات کیٹ مڈلٹن کو پسند آئے
شاہی دورے میں ڈچز آف کیمبرج ملبوسات کے لحاظ سے لگ بھگ ہر جگہ ہی پاکستانی ملبوسات کو زیب تن کرتی نظر آئیں۔
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
اس 5 روزہ دورے کے دوران ڈیوک اور ڈچر آف کیمبرج کافی مصروف رہے، جیسے لاہور میں نیشنل اکیڈمی آف کرکٹ میں کچھ دیر کرکٹ کھیلنے سے لے کر پاکستان کی معروف شخصیات سے ملاقات تک۔