جسٹن بیبر کو بھی 'اپنی ہی تصویر' پوسٹ کرنے پر مقدمے کا سامنا
25 سالہ گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک پیپرازی فوٹو شیئر کی، جو روبرٹ بربیرا نامی فوٹوگرافر نے کھینچی تھی۔
کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار جسٹن بیبر کو اپنی ہی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے باعث مقدمے کا سامنا ہے۔
انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رواں سال مارچ میں ایک پیپرازی (paparazzi) فوٹو شیئر کی، جو روبرٹ بربیرا نامی فوٹوگرافر نے کھینچی تھی۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق روبرٹ بربیرا نے جسٹن بیبر کے خلاف مارچ میں شیئر کی گئی ایک تصویر پر مقدمہ درج کروایا۔
مزید پڑھیں: بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کرنے پر ماڈل کو 2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا
اس تصویر میں جسٹن بیبر اپنے دوست رچ ولکرسن کے ہمراہ گاڑی سے باہر آتے نظر آئے، گلوکار نے مارچ میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر پر فوٹوگرافر کو کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔