دنیا کا منفرد زمین کا ٹکڑا جس کے مالک ہر 6 ماہ میں تبدیل ہوتے ہیں
7 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے خوبصورت زمین کے ٹکڑے کے مالک عام افراد یا بادشاہ نہیں بلکہ دو ممالک ہیں۔
اگرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عام طور پر زمین کے مالکانہ حقوق 90 سے 100 سال تک دیے جاتے ہیں۔
تاہم دنیا میں ایک ایسا زمین کا ٹکڑا بھی ہے، جس کے مالک ہر 6 ماہ میں تبدیل ہوتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے مالک عام افراد نہیں بلکہ 2 ریاستیں ہیں۔
جی ہاں، یورپ میں واقع ’فزنٹ آئی لینڈ‘ نامی 7 ہزار اسکوائر میٹر سے بھی کم رقبے پر پھیلا ہوا آئی لینڈ وہ واحد زمین کا ٹکڑا ہے، جس کی ملکیت ہر 6 ماہ میں تبدیل ہوتی ہے۔
’دبئی پوسٹ‘ کے مطابق اس چھوٹے مگر انتہائی اہم اور تاریخی آئی لینڈ کی مالکی تبدیل ہونے کا یہ سلسلہ 350 سال سے جاری ہے۔