دسترخوان

خوراک کے عالمی دن پر کھانے کو ضائع ہونے سے بچائیں

یہاں دیے گئے 8 طریقوں کو اپناتے ہوئے آپ بہت سے کھانوں کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

اگر حساب لگایا جائے تو دنیا بھر میں ہر روز بےشمار تعداد میں کھانے ضائع کیا جاتا ہے اور آج بھی ایسے کئی افراد موجود ہیں جنہیں ایک وقت کا کھانے بھی میسر نہیں۔

گھر میں کھانے سے لے کر ہوٹل جاکر کھانا کھانے تک لوگ بےشمار کھانا ضائع کرتے ہیں، جو بعدازاں کچرے کا حصہ بنتا ہے۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں میں خوراک کو محفوظ بنانے سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔

اور اس روز آپ بھی خود سے وعدہ کریں کے کھانے کو ضائع ہونے سے محفوظ کریں گے۔

ان 8 طریقوں سے کھانے کو ضائع ہونے سے محفوظ کریں:

خریداری کی فہرست بنائیں

خریداری کرنے کے دوران ایسی متعدد چیزیں خرید لی جاتی ہیں جس کا ہم استعمال بھی نہیں کرتے اس سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کو جو کچھ لینا ہے اس کی ایک فہرست بنالی جائے جس کے بعد آپ ایسا کچھ نہ خریدیں جس سے کھانا ضائع ہو۔

منجمد کھانا یا ڈبہ بند کھانا خریدیں

بیشتر لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈبے کا کھانا یا منجمد کھانا صحت کے لیے مفید نہیں ہوتا اور اس میں وٹامنز موجود نہیں ہوتے درحقیقت اس میں کوئی صداقت نہیں، یہ کھانا اتنا ہی فائدہ مند اور مفید ہوتا ہے جتنا کہ باقی پکوان اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کھانا بننے کے فوری بعد جما دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس میں شامل وٹامنز محفوظ رہتے ہیں۔ ڈبہ کا کھانا جس میں پھل، گوشت وغیرہ شامل ہیں با آسانی دستیاب ہوجاتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ/ ون گرین پلینٹ

بچے ہوئے کھانے کو جمادیں

اپنا ایک وقت کا کھانا بچ جانے کے بعد اسے پھیکنے یا ضائع کرنے کے بجائے جمادیں تاکہ وہ بعد میں کام آسکے، یا اس کھانے کو کسی اور کو دیدیں تاکہ آپ کے ذریعے سے کسی کا پیٹ بھر سکے۔

بچا ہوا کھانا، چاول، مرغی یا گوشت جیسی چیزیں باآسانی جمائی جاسکتی ہیں اور ان کا بعد میں استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

ہر چند دنوں بعد بچے ہوئے کھانے کو دوبارہ استعمال کرلیں

اگر آپ کے گھر میں روزانہ کھانا بچ جاتا ہے تو اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ آپ اس کو جما دیں، تو اس کھانے کو آپ کسی اور دن استعمال کرسکتے ہیں۔ اس طرح رزق کم سے کم ضائع ہوگا۔

ضرورت نہ ہو تو ہر دن کھانے کی اشیا نہ خریدیں

اگر گھر میں پہلے سے کھانے کا سامان موجود ہے تو مزید خریدنا کوئی مندی کا خیال نہیں۔ درحقیقت انسان بھوک میں وہ سب خرید لیتا ہے جو اس کو استعمال نہیں کرنا ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ کھانا ضائع ہوجاتا ہے۔ کھانے پینے کا سامان اتنا ہی خریدا جائے جتنا استعمال کرنا ہو۔

آن لائن کھانے کی ترکیب ڈھونڈے

اپنے بچے ہوئے کھانے کو استعمال کرنے کے لیے کھانے کی آن لائن ترکیب ڈھونڈے جس سے آپ کا کھانا ضائع نہ ہو اور اپنے بچے ہوئے کھانے کو باآسانی اور ایک نئے طریقے سے بخوبی بنایا جاسکے۔

کھانے کو صحیح طرح سے محفوظ کریں

کون سی سبزی اور پھل فریج میں رکھنا چاہیے اور کون سی فریج سے باہر اس بات کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔ کیا آپ جانتے ہیں پیاز، لہسن اور آلو کے علاوہ باقی سبزیوں کو فریج میں رکھنا چاہیے البتہ پھلوں میں کیلے کو فریج سے باہر اور باقی پھلوں سے دور رکھنا چاہیے کیوں کہ یہ باقی پھلوں کو خراب کردیتا ہے۔

پڑوسیوں کا خیال رکھیں

ایک دور تھا جب لوگ آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھا کرتے تھے البتہ آج کے دور میں لوگ ان سب باتوں کو بھول چکے ہیں۔ اس عالمی دن پر اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں اور پڑوسیوں کو بھی کھانا بھیجیں۔