سری نگر میں بھارت مخالف احتجاج، سابق وزیراعلیٰ کی بہن، بیٹی گرفتار
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق چیف جسٹس کی اہلیہ، انسانی حقوق کی رضاکار اور ماہرین تعلیم سمیت 12 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت کم ازکم 12 خواتین کو بھارت مخالف احتجاج پر گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کے مرکزی پارک میں خواتین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن میں درج تھا کہ ‘بنیادی حقوق کا احترام کریں اور جموں و کشمیر کی حیثیت کو کیوں کم کردیا گیا ہے’۔