محض 3 منٹ میں خود ’بریسٹ کینسر‘ کی علامات تشخیص کرنے کا طریقہ
ویڈیو میں بتائے گئے انتہائی آسان طریقے سے خواتین گھر پر ہی خود چھاتی کے سرطان کی علامات کو تشخیص کرسکیں گی۔
’بریسٹ کینسر‘ پاکستانی خواتین میں پایا جانے والا عام موضی مرض ہے جس سے تقریبا ہر 20 میں سے ایک خاتون متاثر ہے۔
پاکستان میں بریسٹ کینسر کے خلاف کام کرنے والی سماجی تنظیم ’پنک ربن‘ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان کی ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین کسی نہ کسی طرح اس سے متاثر ہیں۔
پاکستان میں ’بریسٹ کینسر‘ کی وجہ سے سالانہ 40 ہزار زندگیاں بھی ضایع ہوجاتی ہیں جب کہ اس کا شکار ہونے والی خواتین میں انتہائی نوجوان خواتین بھی شامل ہیں۔