ٹماٹر کھانے والے مرد کے اسپرم طاقتور ہوتے ہیں، تحقیق
ٹماٹر میں پائی جانے والی لائیکوپین نامی خاص غذا مرد کو زرخیز بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ماہرین
اگرچہ ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں اور پھل متعدد امراض میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، تاہم ایک تازہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ٹماٹر میں پائی جانے والی خاص غذا مرد حضرات کے ’اسپرم‘ کو طاقتور بناتی ہے۔
برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ٹماٹر سمیت دیگر پھلوں اور سبزیوں میں پائی جانے والی غذا لائیکوپین سے مرد حضرات کے اسپرم طاقتور بنتے ہیں جس وجہ سے وہ مرد دیگر مردوں کے مقابلے زیادہ زرخیز ہوتا ہے۔
یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے مطابق جو مرد حضرات یومیہ بنیادوں پر ٹماٹر کا پیسٹ یا کیچپ کھاتے ہیں ان کے اسپرم ٹماٹر نہ کھانے والے افراد سے مختلف، بڑے اور تیز ہوتے ہیں۔